LIVE

منشیات فروشی سے منع کیوں کیا؟ ملزمان نے شہری کے بچے کو اغوا کرکے قتل کردیا

ویب ڈیسک
November 22, 2022
 

 پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں 'لکھن کے' میں اکبر نامی شخص نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا تھا/ فائل فوٹو

قصور کے نواحی گاؤں میں 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں 'لکھن کے' میں اکبر نامی شخص نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا، اس رنجش پر سنگدل ملزمان نے اکبرکے 7 سالہ بچے ایان کو اغوا کیا اورپھر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

 بچے کی لاش دوسرے روز گندے نالے کے کنارے پر ملی جس پر  پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم افضل سمیت 3 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا۔