LIVE

ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست: امیر قطر سعودی پرچم اٹھائے ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
November 22, 2022
 

فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے میچ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سعودی پرچم اٹھائے موجود رہے۔

سعوی عرب نے ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دی ہے اور میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

سعودی عرب کے میچ کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور اس دوران انہوں نے بردار اسلامی ملک کا پرچم اٹھا کر ٹیم کی سپورٹ کرتے رہے۔

امیر قطر کی سعودی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔