LIVE

قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک
November 23, 2022
 

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ  فیفا ورلڈکپ کے شاندار  انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ بدقسمتی سے قطرکو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی پر پروپیگنڈےکا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے بجائے میگا ایونٹ کے شاندار  انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کے لیے قطرکو سراہا جانا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان امیر قطر اور قطرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیےکھڑا ہے۔