LIVE

’اسلام آباد انتظامیہ جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے‘

ویب ڈیسک
November 25, 2022
 

اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ پر اترنے کی اجازت مستردکردی ہے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا ہےکہ جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ پر اترنے کی اجازت مستردکردی، اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کراسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔