LIVE

نوشہرہ، پی ٹی آئی مارچ میں شامل بعض کارکن فوٹو سیشن کے بعد آدھے راستوں سے واپس

ایاز اکبر یوسف زئی
November 26, 2022
 

رشکئی انٹرچینج اوردیگر پوائنٹس سے داخل ہونے والوں نے فوٹو سیشن کے بعد واپسی کارخ کیا— فوٹو: سوشل میڈیا

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کے قافلوں میں شامل بعض کارکن آدھے راستوں سے واپس ہوگئے۔

رشکئی انٹرچینج اوردیگر پوائنٹس سے داخل ہونے والوں نے فوٹو سیشن کے بعد واپسی کارخ کیا۔

کارکنوں نے انٹرچینجز سے نکلتے ہی گاڑیوں سے پوسٹراورجھنڈےاتارنا شروع کردیے اور واپسی کی راہ لی۔