LIVE

عمران خان پنڈی جلسے کے بعد لاہور واپس روانہ ہوگئے

ایاز اکبر یوسف زئی
November 26, 2022
 

عمران خان لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے: عمران خان — فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ عمران خان جلسے کے بعد نور خان ائیربیس کیلئے روانہ ہوگئے جبکہ ان کی گاڑیوں کاقافلہ مری روڈ فیض آباد کے راستے ایکسپریس ہائی وے روانہ ہوا۔

عمران خان کے جانے کے بعد کنٹینر لگا کر فیض آباد دوبارہ بند کردیا گیا۔