LIVE

نامور ادیب اور دانشور مستنصر حسین تارڑ دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک
November 27, 2022
 

فوٹو: فائل

نامور ادیب اور دانشور مستنصر حسین تارڑ دل کے عارضے کے باعث اسپتال داخل ہو گئے۔

درجنوں کتابوں کے مصنف معروف ادیب، سیاح، سفر نامہ نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑ دل کے عارضے کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہوگئے۔

پنجاب کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کو ایکسٹرنل پیس میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔