LIVE

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز،جنوبی افریقا کے ہاتھوں 2-6 سے شکست

عتیق الرحمٰن
November 29, 2022
 

فوٹو: پاکستان ہاکی فیڈریشن

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز  کیا، میزبان جنوبی افریقا نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچسٹروم میں ایف آئی ایچ مینز نیشنز کپ کا آغاز ہوگیا، پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل تھی جس میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی دباؤ رکھا اور وقفے وقفے سے گول بھی کرتی رہی۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے رومان اور ارشد لیاقت نے گول کیے۔

 پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ قومی ہاکی ٹیم یکم دسمبر کو دوپہر دو بجے فرانس کے مد مقابل آئے گی ۔