LIVE

فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے سفارتخانے میں ملاقات

ایاز اکبر یوسف زئی
November 29, 2022
 

امریکی سفیر اور پی ٹی آئی رہنما کی یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی: ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور  یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔