LIVE

ملیر قتل کیس: ملزم فواد نے بیرون ملک مقیم بھائی کو فون کرکے کیا کہا؟

ویب ڈیسک
November 29, 2022
 

اب اس معاملے پر نیا موڑ آگیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ فواد نے بیرون ملک مقیم اپنے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کوقتل کرنے جارہا ہے— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کی تین بچیوں اور ان کی والدہ کی لاشیں ملی ہیں۔

کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعات میں 3 بچیوں اور ان کی والدہ کو قتل کردیا گیا جب کہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، گھر سے 3 بچیوں اور ایک خاتون کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

اب اس معاملے پر نیا موڑ آگیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ فواد نے بیرون ملک مقیم اپنے بھائی کو ویڈیو کال پر بتایا کہ وہ فیملی کوقتل کرنے جارہا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود بھائی نے کراچی میں موجود بھائی کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس نے اپنی اہلیہ کو فون کرکے اطلاع دی، خاتون کے پہچنے تک فواد کارروائی کرچکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں اسکول سے آکر سو رہیں تھیں،فواد کی اہلیہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے۔