LIVE

صحافی کے انگریزی میں سوال کرنے پر نسیم شاہ کا جواب،قہقہہ لگ گیا

ویب ڈیسک
November 29, 2022
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے غیر ملکی صحافی کے انگریزی میں سوال کرنے پر اسے معصومانہ جواب دیا۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران  نسیم شاہ سے غیر ملکی صحافی نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن کے بارے میں انگریزی میں سوال کیا جس کا نسیم شاہ نے پورا جواب بھی دیا۔

تاہم  صحافی نے جب دوسرا سوال انگریزی میں کیا تو نسیم شاہ نے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'بھائی مجھے صرف 30 فیصد انگریزی آتی تھی اور اب میری انگریزی ختم ہوگئی'، جس پر زور دار قہقہہ لگا،بعد میں نسیم شاہ نے صحافی کے سوال کا جواب بھی دیا۔

خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔