ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 400 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 61 ہزار 200 روپےہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 314 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 38 ہزار 203 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1760 ڈالر فی اونس ہے۔