LIVE

پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی؟ ترجمان کے پی حکومت کے بیان نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے

ویب ڈیسک
November 30, 2022
 

گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان نے پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے۔

گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

اس حوالے سے  ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔