LIVE

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

ویب ڈیسک
December 01, 2022
 

دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ فوٹو فائل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس نے ٹرافی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہونی تھی لیکن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے کے باعث ٹرافی کی رونمائی نہ ہو سکی تھی۔