LIVE

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ایاز اکبر یوسف زئی
December 01, 2022
 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے۔ اسکرین گریب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اہلکاروں کی جانب سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مسافر سے رشوت طلب کرنے والے اے این ایف اہلکار کے سینے پر نام بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے، اے این ایف اہلکار مسافر سے کہہ رہا ہے کہ سامان زیادہ ہے جس پر مسافر کہتا ہے کہ کچھ کریں جس پر اے این ایف اہلکار مسافر کو قریب بلا کر کہتا ہے کہ کچھ خدمت کریں گے۔

ترجمان اے این ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق افسران کو بتا دیا گیا ہے،کچھ دیر میں اس پر مؤقف دیا جائے گا۔