LIVE

تاریخ ڈالیں اور میسج ڈھونڈیں! واٹس ایپ نے زبردست فیچر پیش کردیا

ویب ڈیسک
December 01, 2022
 

اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کردیا گیا ہے—فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں بالکل پریشانی نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب آئی او ایس کے صارفین کو چیٹ میں تاریخ کا ایک آپشن دکھائی دے گا جسے استعمال کرتے ہوئے وہ پرانا پیغام ڈھونڈ سکیں گے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جسے دیکھتے ہوئے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ مذکورہ فیچر کیسے استعمال کرسکیں گے۔

اسکرین شاٹ/واٹس ایپ بیٹا انفو

چیٹ میں 'کیلینڈر' کا آئیکن دیکھا جاسکتا ہے جس پر کلک کرکے آپ تاریخ کا انتخاب کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر سب کے لیے نہیں بلکہ کچھ خوش قسمت افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے البتہ آنے والے کچھ روز میں یہ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔