LIVE

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار

ویب ڈیسک
December 02, 2022
 

حارث رؤف کو پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔ گزشتہ روز حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب کھنچاؤ محسوس ہو رہا ہے تاہم حارث رؤف کو انجری نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے۔