LIVE

مونس الٰہی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں، یہ ان کی سیاست ہے: فضل الرحمان

ویب ڈیسک
December 02, 2022
 

چوہدری شجاعت نے حالات کےمطابق جرأت مندانہ فیصلہ کیا، چوہدری شجاعت کے خاندان کو ان ہی کی تقلید کرنی چاہیے: سربراہ پی ڈی ایم— فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں، یہ مونس الٰہی کی سیاست ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مونس الہیٰ سے متعلق سوال انہی سےکیے جائیں، چوہدری شجاعت نے حالات کےمطابق جرأت مندانہ فیصلہ کیا، چوہدری شجاعت کے خاندان کو ان ہی کی تقلید کرنی چاہیے۔