LIVE

استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی پرواز مسافر کے ہنگامے پرکراچی میں اتار لی گئی

طارق ابوالحسن
December 03, 2022
 

کپتان کی شکایت پرسکیورٹی ادارے نے مسافرکوحراست میں لےکرآف لوڈ کردیا، ذرائع— فوٹو:فائل

استنبول سے تھائی لینڈ جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز  نے کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافرکے ہنگامے پرکپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، مسافروں کی شکایت پر فضائی میزبان نےکپتان کوصورتحال سے آگاہ کیا جس پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پراتار لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی شکایت پرسکیورٹی ادارے نے مسافرکوحراست میں لےکرآف لوڈ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی مسافر کو اگلی پرواز سے ترکیہ واپس بھیجاجائے گا اور مسافرکو اے ایس ایف نے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کردیا ہے۔