LIVE

عمران کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے، شہباز

ویب ڈیسک
December 04, 2022
 

عمران کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حملوں کے سلسلےمیں تازہ ترین ہے: وزیراعظم— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حملوں کے سلسلےمیں تازہ ترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے، چاہے اس کیلئے ملکی بنیادیں کمزور ہوجائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا، انہيں ایکسٹینشن دے کر غلطی کی۔