LIVE

شامی شہر سویدا میں معاشی بحران کیخلاف احتجاج، مشتعل مظاہرین کا گورنر آفس پر دھاوا

ویب ڈیسک
December 04, 2022
 

فوٹو: رائٹرز

شام کے جنوبی شہر سویدا میں ملک میں جاری معاشی بحران کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نےگورنر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نےگورنر آفس کی عمارت کے کچھ حصوں میں آگ لگا دی، مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور صدر بشار الاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

 مظاہرین نے گورنر آفس کی عمارت پر لگی صدر بشار الاسد کی تصویر بھی پھاڑ دی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

خیال رہےکہ شام میں طویل خانہ جنگی اور مغربی پابندیوں کے باعث معاشی حالات خراب ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق شام کی 90 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار  رہی ہے۔