LIVE

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ: پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار

ویب ڈیسک
December 05, 2022
 

پیٹ کمنز کو دائیں ٹانگ میں کھچاؤ کا سامنا ہے جس کے باعث ان کے بیک اپ کے لیے اسکواڈ میں 2 فاسٹ بولرز کو طلب کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار  ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ پیٹ کمنز کو دائیں ٹانگ میں کھچاؤ کا سامنا ہے جس کے باعث ان کے بیک اپ کے لیے اسکواڈ میں 2 فاسٹ بولرز کو طلب کیا گیا ہے۔

جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے 2  فاسٹ بولرز میچل نیسر اور لانس مورس کو بلایا گیا ہے۔

پیٹ کمنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی اور انہوں نے دوسرے ٹیسٹ تک مکمل فٹ ہونے کا امید اظہار کیا تھا۔