LIVE

آصف زرداری کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات

وقار ستی
December 05, 2022
 

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا— فوٹو: فائل

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے۔

آصف زرداری کی سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔