LIVE

گوجرانوالا میں 3 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش جلا کر کھیتوں میں چھپا دی گئی

ویب ڈیسک
December 06, 2022
 

ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم فیض مقتول بچے کا ماموں زاد بھائی ہے: پولیس— فوٹو: فائل

گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کا بچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیا۔ 

گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔