LIVE

کروڑوں کا کمیٹی اسکینڈل، مرکزی کردار خاتون گھرچھوڑ کر منظر سے غائب ہوگئیں

علی عمران سید
December 07, 2022
 

ایک ہزار سے زائد متاثرہ افراد نے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا— فوٹو:فائل

کراچی میں پیسہ بچت کی روایتی کمیٹیوں (بی سی) اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی مبینہ خُرد برُد  پرایک ہزار سے زائد متاثرہ افراد نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے رجوع کر لیا۔

کراچی میں کمیٹی اسکینڈل کی مرکزی کردار خاتون نے نے اپناگھرچھوڑدیا اور فون بھی بند کردیا ہے۔

خاتون نے پیغام میں کہا ہے کہ غنڈہ عناصر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، حفاظت کیلئے گھرتبدیل کیا۔

دوسری جانب ایک ہزار سے زائد متاثرہ افراد نے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے اور ایک متاثرہ خاتون نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رقم سے محروم کئی افراد نے ایف آئی اے کو درخواستیں جمع کرادیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ادائیگیوں کی تفصیلات اورشواہدجلدایف آئی اےکودیں گے۔

خیال رہے کہ سدرا خلیل نامی خاتون پر شہریوں کی کمیٹیوں کی مد میں 24 کروڑ روپے فراڈ کا الزام ہے۔