LIVE

میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے نظر لگی ہے: شاہین آفریدی

ویب ڈیسک
December 07, 2022
 

شاہین آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ حارث رؤف پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے— فوٹو: فائل

ٹیسٹ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ  انہیں نظر لگی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل تو ابھی دور ہے، وہ دو تین ہفتوں میں پھر سے گراؤنڈ میں ہوں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کا میڈیکل بورڈ ان کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ حارث رؤف پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔