LIVE

پیرو کےصدر کیخلاف مؤاخذے کی تحریک کامیاب، عہدے سے فارغ ہوگئے

ویب ڈیسک
December 08, 2022
 

 کانگریس نےصدرکا اعلان نظرانداز کرکے مواخذے پر ووٹنگ کرائی جو کہ کامیاب ہوگئی/فوٹوفائل

لاطینی امریکا کے ملک  پیرو کےصدر  پیڈرو کاستیلو کےخلاف مواخذےکی تحریک کامیاب ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق  پیرو کے صدر  پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ  ہوگئے، اس سے قبل پیڈرو کاستیلو  نے بطور صدر  کانگریس کو تحلیل کرنےکا اعلان کیا تھا۔

فوٹوبشکریہ وائس آف امریکہ

خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ کانگریس نےصدرکا اعلان نظرانداز کرکے مواخذے پر ووٹنگ کرائی جو کہ کامیاب ہوگئی جس کے بعد پیرو کی نائب صدر دینا بولوارتے نے بطور صدر حلف لےلیا۔

واضح رہے کہ پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے تھے۔