LIVE

’’اتنے کم عرصے کیلئے ایڈمنسٹریٹر لگایا بھی گیا تو وہ کیا کام کر لے گا؟‘‘

ویب ڈیسک
December 09, 2022
 

اگر سیاسی کارکن ایڈمنسٹریٹر لگایا جاتا تو اختیارات نہ ہونے پر بات کی جا سکتی تھی، اب ایک سرکاری افسر ایڈمنسٹریٹر لگے گا تو بات الگ ہو گی: عامر خان — فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے کیلئے ایڈمنسٹریٹر لگایا بھی گیا تو وہ کیا کام کر لے گا؟

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری کتب میلے میں آمد کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ بیرونِ ملک تھے، سنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کیلئے سیف الرحمان کا نام سامنے آیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے تو عبدالوسیم کا نام دیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ اگر سیاسی کارکن ایڈمنسٹریٹر لگایا جاتا تو اختیارات نہ ہونے پر بات کی جا سکتی تھی، اب ایک سرکاری افسر ایڈمنسٹریٹر لگے گا تو بات الگ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن ہوئے تو بھرپور حصہ لیں گے۔