LIVE

سندھ ہائیکورٹ نے فلم "جوائے لینڈ" کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک
December 09, 2022
 

 غیر ضروری سنسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے: سندھ ہائیکورٹ/فوٹوفائل

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے فلم "جوائے لینڈ" کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلم کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد  کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں فلم جوائے لینڈ  کی درخواست کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔

 دوران سماعت عدالت نے کہا کہ غیر ضروری سنسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے، غیر ضروری سنسر شپ معاشرےکی تخلیقی صلاحیتوں کو روکتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ  سنسر بورڈ نے ضابطے کے مطابق فلم کاجائزہ لے کرنمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کیا،  ایک فرد کی وجہ سےکسی کی آزادی اظہار رائے پرپابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

عدالت نے واضح کیا کہ ہائیکورٹ کو اختیار نہیں کہ فلم ساز کے آزادی اظہار  رائے پرپابندی عائد کرے،  ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، سینسر بورڈ یا متعلقہ ادارہ ہی فلم پرپابندی کا اختیار  رکھتا ہے۔

عدالت  نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلم کی ریلیز کے خلاف درخواست  مسترد کر دی۔