LIVE

عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہباز شریف کےخلاف شائع کراتا رہا: رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
December 09, 2022
 

 پی ٹی آئی والےچور اور جھوٹے کو قیادت سے ہٹا کر کسی نیک ایماندار کو چیئرمین بنائیں: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ/ فائل فوٹو 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہباز شریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا۔ 

 اپنے ایک بیان میں رانا ثنا کا کہنا تھا کہ  ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، عمران خان نے ڈیلی میل کے ذریعے شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

وزیر داخلہ نے  کہا کہ ثابت ہوچکا کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا اور آئین کے تحت بھی جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والےچور اور جھوٹے کو قیادت سے ہٹا کر کسی نیک ایماندار کو چیئرمین بنائیں، دوسروں کو چور کہنے والے کا اپنا پورا ٹبر چور نکل آیا ہے۔