LIVE

پاکستان کی افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

ویب ڈیسک
December 12, 2022
 

فوٹو: فائل

پاکستان نے افغان بارڈر فورسز کی جانب سے چمن میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

 گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور 17 زخمی ہوئے۔

واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں، افغان حکام کو کہا ہے ،ایسے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے، پاک افغان حکام صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے رابطے میں ہیں۔