LIVE

شکست کے باوجود ملتان ٹیسٹ ابرار احمد کیلئے یادگار بن گیا

ویب ڈیسک
December 12, 2022
 

ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے— فوٹو: سوشل میڈیا

مِسٹری اسپنر ابرار احمد کیلئے ملتان ٹیسٹ یاد گار بن گیا، ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

ابرار سے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو  پر 11 وکٹیں لے چکے  ہیں۔

ابرار احمد نے انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں گرائیں ، دوسری اننگز میں مزید چار وکٹیں لیں۔