LIVE

شادی کی پہلی سالگرہ پر وکی کوشل کی کترینہ کو انوکھے انداز میں مبارکباد

ویب ڈیسک
December 12, 2022
 

کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ سال 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے— فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے اہلیہ و اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کی پہلی سالگرہ پر انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ سال 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی شادی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

شادی کی پہلی سالگرہ پر وکی کوشل نے کترینہ کو ڈانس کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔ اداکار نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور لکھا کہ وقت تو جیسے پر لگا کر اڑ گیا۔

اداکارہ کترینہ نے بھی شوہر وکی کو اپنی زندگی کی روشنی قرار دیا۔