LIVE

ایم 6 موٹروے کرپشن کیس: انٹرپول نے سابق ڈی سی کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا

ویب ڈیسک
December 15, 2022
 

سابق ڈی سی پر موٹر وے منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد رقم کی خوردبرد کا الزام ہے/ فائل فوٹو

انٹرپول نے ایم 6 منصوبے میں مبینہ  کرپشن کیس میں سابق ڈی سی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کردیا۔

انٹرپول نے ایم 6 سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا۔

تاشفین عالم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے حیدرآباد نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔

سابق ڈی سی پر موٹر وے منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد رقم کی خوردبرد کا الزام ہے ۔

دوسری جانب گرفتار سابق ڈی سی مٹیاری کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔