LIVE

سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا

ایاز اکبر یوسف زئی
December 15, 2022
 

اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد پہنچادیا۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمات ختم ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اب سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔

اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے۔