LIVE

ق لیگ عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے: مونس کا بیان

ویب ڈیسک
December 17, 2022
 

عمران خان چند گھنٹوں میں اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے: مونس الٰہی— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ق لیگ عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

عمران خان نے آج اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کروں گا۔

اس حوالے سے عمران خان اور اتحادی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مشاورت بھی جاری ہے۔ 

مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ق لیگ عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور عمران خان چند گھنٹوں میں اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔