LIVE

عمران خان کیجانب سے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان، وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا

ویب ڈیسک
December 17, 2022
 

عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے متعلق مشاورت ہوگی، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سمیت دیگر آئینی و قانونی امور  زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت شریک ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف سمیت اہم اتحادیوں کی ورچوئل شرکت کا بھی امکان ہے۔