LIVE

قاتلانہ حملہ تحقیقات: نوٹس کے باوجود عمران نے اب تک جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ نہیں کرایا

ویب ڈیسک
December 19, 2022
 

جے آئی ٹی کے کنوینرغلام محمد ڈوگر نے ممبران کے ہمراہ حملے کے مقام کا دورہ کیا اور ارد گرد چھتوں کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوٹس کے باوجود عمران خان نے ابھی تک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنزک ٹیسٹ کے بعد معلوم ہو گا کہ کس لباس پر کس کا خون تھا؟

جے آئی ٹی کے کنوینرغلام محمد ڈوگر نے ممبران کے ہمراہ حملے کے مقام کا دورہ کیا  اور ارد گرد چھتوں کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے عینی شاہدین، زخمیوں کے میڈیکو لیگل اورمعظم گوندل کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔