LIVE

لاہور: چکی مالکان نے آٹا مزید مہنگا کردیا

ویب ڈیسک
December 21, 2022
 

آٹا چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کااضافہ کردیا جس کے بعد چکی آٹے کی نئی قیمت 135روپے فی کلو ہوگئی/ فائل فوٹو

لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔

آٹا چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کااضافہ کردیا جس کے بعد چکی آٹے کی نئی قیمت 135روپے فی کلو ہوگئی۔

کی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ گندم کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے اور  ہمیں سرکاری گندم بھی نہیں دی جارہی، بازار سے مہنگی گندم خرید رہے ہیں اس لیے قیمت بڑھانا مجبوری ہے۔