LIVE

امریکا نے 1.7 کھرب ڈالرز کا اخراجاتی بل منظور کر لیا، پاکستان کیلئے بھی رقم مختص

واجد علی سید
December 24, 2022
 

بل میں پاکستان کیلئے مختص کی جانے والی یہ رقم جمہوریت کےفروغ اور صنفی مساوات کی ترویج کیلئے استعمال کی جائے گی — فوٹو: فائل

امریکی کانگریس نے 1.7 کھرب ڈالرز کے اخراجاتی بل کی منظوری دے دی، بل میں پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

امریکی اخراجاتی بل میں پاکستان کیلئے مختص کی جانے والی یہ رقم جمہوریت کےفروغ اور صنفی مساوات کی ترویج کیلئے استعمال کی جائے گی۔

بل میں یوکرین کیلئے 45 ارب ڈالرز کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

امریکی کانگریس کی جانب سے سن 2000 میں پاکستان کو25 ملین ڈالر دیے گئے تھے۔