LIVE

چمن کا واحد نادرا سینٹر بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

نور زمان اچکزئی
December 24, 2022
 

فوٹو: فائل

ضلع چمن کا واحد نادرا سینٹر بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

چمن کا واحد نادرا سینٹر یکم دسمبر سے بند ہے جس سے شہریوں کو خصوصاً تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹر آپریشن نادرا کا کہنا ہےکہ یکم دسمبر کو ایجنٹ مافیا نے نادرا عملے کے ساتھ جھگڑا کیا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

ڈائریکٹر آپریشن نادرا کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، نامزد ملزمان کی گرفتاری تک نادرا سینٹر بند رہےگا۔