LIVE

دادو کے گوٹھ بکھر جمالی اور اطراف میں ملیریا وبا کی صورت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک
December 25, 2022
 

 گوٹھ بکھر جمالی میں ملیریا سے ایک ہی گھر کے 2 بچےجاں بحق ہو گئے/ فائل فوٹو

دادو کے گوٹھ بکھر جمالی اور  اطراف میں ملیریا وبا کی صورت اختیار کرگیا۔

گوٹھ بکھر جمالی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ملیریا کے وار جاری ہیں، گوٹھ بکھر جمالی میں ملیریا سے ایک ہی گھر کے 2 بچےجاں بحق ہو گئے۔

 مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ تین ماہ میں 40 سے زائد افراد ملیریا سے انتقال کر چکے ہیں۔