LIVE

شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟ اداکارہ مریم نفیس نے اپنی رائے بتادی

ویب ڈیسک
December 25, 2022
 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکارہ مریم نفیس جیو کے کامیڈی پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں جہاں دوران پروگرام میزبان  تابش ہاشمی اور  اداکارہ کے درمیان دلچسپ نوک جھوک بھی ہوئی۔

جلدی شادی کے سوال کے جواب میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، جب بھی آپ کو محسوس ہو کہ یہی وہ شخص ہے جس کی آپ کو تلاش تھی تو وقت ضائع کیے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔