LIVE

ڈیفالٹ کا امکان نہیں، پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داری پوری کریگا: وزیر مملکت خزانہ

ویب ڈیسک
December 29, 2022
 

 سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے، چین سے بھی 3 ارب ڈالر کے لیے بات چیت کر رہے ہیں: عائشہ غوث پاشا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر  مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کاکہنا ہے کہ پاکستان بیرونی ادائیگوں  کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے، چین سے بھی 3 ارب ڈالر کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں، ہم ان کے حکام سے رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے ڈونرز کانفرنس کے موقع  پر ملاقات ہوگی،  یہ کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہورہی ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔