LIVE

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی، شاہین شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک
December 30, 2022
 

 
سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی/فوٹوفائل

سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی کراچی  پہنچ گئے ۔

ذرائع  کے مطابق اقصیٰ آفریدی  کا نکاح  آج  نصیر نامی شخص سے ہوگا، نکاح کے دعوت نامے بھی تقسیم ہوچکے ہیں  اور شاہین بھی خصوصی طور پر نکاح میں شرکت کیلئے  گزشتہ روز لاہور سے کراچی پہنچے ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی  شادی نصیر ناصر نامی شخص سے آج ہوگی، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔

فوٹو: گیدرنگ ایونٹ پلینر

 گزشتہ روز عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی کو ہونے والے داماد شاہین کے ساتھ کراچی ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسری نمبر والی بیٹی انشا فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا۔