LIVE

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
January 02, 2023
 

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بربریت کا مظاہرہ کیا: فلسطینی حکام/ فائل فوٹو

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بربریت کا مظاہرہ کیا اور چھاپے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال مغربی کنارے پر اسرائیلی تشدد کی لہر میں بدترین اضافہ دیکھا گیا جس کے  نتیجے میں گزشتہ برس 150 فلسطینی شہید ہوگئے۔