LIVE

نئے سال کے پہلےکاروباری روز ملک میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک
January 02, 2023
 

فوٹو: فائل

نئے سال کے پہلےکاروباری روز ملک میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 3300 روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 2 ہزار 829 روپےاضافےکے بعد ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ  میں سونے کا بھاؤ 1824 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔