LIVE

جونیئر لیگ سے متعلق رمیز راجا کی جاری دستاویزات قانونی معاہدے نہیں: شکیل شیخ

ویب ڈیسک
January 05, 2023
 

پاکستان جونیئر لیگ اگر اتنا اچھا آئیڈیا ہے تو یقینی معاہدے مدت تک مکمل ہونے سے قبل کیوں نہیں کیے: رکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی/ فائل فوٹو

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے پاکستان جونیئر لیگ سے متعلق بیان جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شکیل شیخ نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ اگر اتنا اچھا آئیڈیا ہے تو یقینی معاہدے مدت تک مکمل ہونے سے قبل کیوں نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجا نے سوشل میڈیا پر جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ قانونی معاہدے یا ایگریمنٹ نہیں ہے۔