LIVE

اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا معاملہ، الیکشن کمیشن 9 جنوری کو فیصلہ سنائے گا

ویب ڈیسک
January 05, 2023
 

الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمشن میں طلب کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے  کے معاملے پر الیکشن کمیشن 9 جنوری کو اپنا محفوظ فیصلہ سنائےگا۔

الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں اسحاق ڈار  کو 9 جنوری کو الیکشن کمشن میں طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ اسحاق ڈارخود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔