LIVE

امریکا میں پاکستان کی ملکیت عمارت کی فروخت کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا

واجد علی سید
January 07, 2023
 

عمارت کی سب سے زیادہ بولی 68 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کے باوجود سفارتخانے نے بولی لگانے والے سے رابطہ کرنے سے گریز کیا ہے/ فائل فوٹو

امریکا میں پاکستانی سفارتخانےکی ملکیتی عمارت بکنے کا معاملہ نئی صورت اختیار کرگیا۔

عمارت کی سب سے زیادہ بولی 68 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کے باوجود سفارتخانے نے بولی لگانے والے سے رابطہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

پاکستانی حکومت کو ڈرافٹ بھیجنے والے شہال خان کو تاحال جواب نہیں ملا۔

ذرائع کا دعویٰ ہےکہ سفارتخانے نے عمارت کی پھر سے بولی لگوانے پر غور شروع کردیا ہے۔

عمارت کہاں واقع ہے؟

امریکا میں فروخت کی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے جو 13 ہزار اسکوائر فٹ سے زائد کے احاطے پر قائم ہے۔

پاکستانی عمارت کے قریب سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی بیٹی ایوانکا کا بھی گھر ہے جب کہ عمارت کے قریب دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک جیف بیزوز بھی رہائش پذیر ہیں۔

فروخت کی جانے والی عمارت میں کئی برسوں سے رہائش و دفاترقائم نہیں اور زیر استعمال نہ ہونےکی وجہ سے پاکستان کی ملکیت عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، شہری قوانین کے مطابق عمارت کی بیرونی شکل کو تبدیل کیے بغیر اس کی مرمت ممکن ہے۔

پاکستانی عمارت پر 17-2016 میں شہری حکومت نے 70 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔